حیدرآباد۔4۔مارچ (اعتماد نیوز)کانگریس کے سینئر لیڈر و ایم ایل سی محمد علی
شبیر نے آج ٹی آر ایس کے صدر کے چندرا شیکھر راؤ پر شدید انداز میں تنقید
کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نے کبھی اپنی زندگی میں سچ بولا ہی نہیں۔ آج
انہوں نے اس سلسلہ میں کانگریس کے ایک
اور سینئر لیڈر جانا ریڈی سے ملاقات
کی۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مسئلہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد
الدین اویسی نے ترمیمات پیش کی۔ جبکہ اس وقت کے سی آر خاموش تماشائی بنے
رہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں اہم رول
کانگریس کا ہی ہے۔